ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہلی ہائی کورٹ نے کہا، اے سی اسکول فیس میں اضافہ کی بنیاد نہیں ہو سکتی

دہلی ہائی کورٹ نے کہا، اے سی اسکول فیس میں اضافہ کی بنیاد نہیں ہو سکتی

Sun, 23 Apr 2017 12:43:12    S.O. News Service

نئی دہلی ، 22 اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے اپنے ایک جج کے اس حکم پر گذشتہ دن روک لگا دی، جس میں کہا گیا تھا کہ قومی دارالحکومت کے اسکولوں میں اے سی لگانا فیس اضافہ کی بنیاد نہیں ہو سکتی۔ نگراں چیف جسٹس جسٹس گیتا متل اور جسٹس انو ملہوترا کی بنچ کی اگرچہ یہ رائے رہی کہ بجلی کے بل اور اے سی سسٹم کو چلانے کی بنیاد پر ٹیوشن فیس میں 15 فیصد اضافہ مناسب نہیں ہے۔ بنچ نے زبانی طور پر کہاکہ بہت سے والدین فیس میں ایک فیصد اضافہ بھی برداشت نہیں کر پائیں گے۔ایک جج کے فیصلے کے خلاف شہر کے دو اسکولوں کی طرف سے دائر درخواست کو لے کر بنچ نے کہا کہ کیا وہ والدین کو بچوں کو واپس لینے کو پابند کرنا چاہتے ہیں۔عدالت نے اگلی سماعت تک ایک جج کے حکم پرروک لگا دی۔


Share: